16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:55
کراچی،شارع فیصل پر کٹے درختوں کا ملبہ تاحال نہ اٹھایا جاسکا
جیو نیوز - کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کی مصروف ترین شارع کی گرین بیلٹ سے 100 سے زائد درخت کاٹ دیئے گئے، 36 گھنٹے گزرے کے باوجود ملبہ نہ ہٹانے جانے سے شارع فیصل پر ٹریفک شدید متاثر ہورہا ہے۔ کراچی میں شہری حکومت کے لاکھوں روپے کے وسائل استعمال کرکے شارع فیصل پر پروان چڑھائے گئے 100 درخت اتوار کی صبح کاٹ دئیے گئے۔ درخت کاٹنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی تاہم ان کا ملبہ گذشتہ 36 گھنٹے سے شارع فیصل پر ہی پڑا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ سے صدر کی طرف آنے والا شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہے اور ٹریفک شدید متاثر ہورہا ہے۔ کراچی میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی شہری حکومت کے متعلقہ اداروں کی اس نوعیت کی بے حسی کئی واقعات دیکھے گئے ہیں۔