تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:44

خانیوال،باپ کے ہاتھوں زندہ درگور بچی کی قبر کشائی کا حکم

جیو نیوز - خانیوال… تین روز قبل خانیوال کے نواحی علاقہ کچا کھوہ میں والد کی جانب سے بیٹی کو زندہ درگور کئے جانے کے واقعہ پر علاقہ مجسٹریٹ نے والدہ کی رضا مندی کے بعد بچی کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے عدالتی ذرائع کے مطابق مقامی ایس ایچ او نے علاقہ مجسٹریٹ رحمان الہٰی کی عدالت میں زندہ درگور ہونے والی بچی کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت چاہی تو علاقہ مجسٹریٹ نے والدہ کو عدالت میں طلب کر لیا جس کے بعد آج زندہ درگور ہونے والی بچی کی والدہ روبینہ بی بی نے عدالت میں پیش ہو کر بچی کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جس پر مجسٹریٹ رحمان الہٰی نے قبر کشائی کرنے کا اور بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دے دیا۔ بچی کی والدہ نے عدالت میں یہ بیان بھی ریکارڈ کروایا کہ میرے شوہر نے جو کیا صحیح کیا بچی کی موت کے بعد اس کی تدفین کی گئی بچی عجیب الخلقت تھی اور اس کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ طبعی موت ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.