16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:16
وفاقی چوروں کو بھگائیں گے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایئر کنڈیشنر کے عادی ہیں لیکن 45 دنوں سے خیمہ کیمپوں میں کام کر رہے ہیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کا جسم اس گرمی کا عادی نہیں تھا،جس قدر ایک ہل چلانے والے کسان یا مزدور کا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ وفاقی چوروں کو بھگائیں گے اور موقع ملا تو بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔ بطور سیاستدان قوم سے شرمندہ ہوں کہ 64برسوں میں سیاستدانوں نے قوم سے جھوٹے وعدے کئے۔