تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:49

ایفیڈرین کیس،علی موسیٰ گیلانی کی حفاظتی ضمانت منظور

جیو نیوز - راولپنڈی… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ، علی موسی گیلانی نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں راول پنڈی سے حفاظتی ضمانت کرالی ہے ۔ علی موسی گیلانی اپنے وکلاء کے ہمراہ راول پنڈی میں ہائی کورٹ بنچ آئے اور عدالت کو اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست پیش کی ، عدالت نے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے 30 جولائی تک ضمانت دیدی جبکہ علی موسی گیلانی کو 25 جولائی کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں علی موسی گیلانی نے کہاکہ انکا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے، سیاسی بنیاد پر پھنسایا جارہا ہے، وہ توقیرخان کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہیں گے، علی موسی کے وکیل نے کہاکہ ایفیڈرین کیس میں اصل ملزموں کو وعدہ معاف گواہ بنایا جارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.