16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:37
لاہور،بینک میں ملازم بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کا اقدام خودکشی
جیو نیوز - لاہور… لاہورکے علاقے ٹاوٴن شپ میں واقع ایک نجی بنک کی ملازمہ کو اس کے شوہر نے بینک میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،ملزم نے خودکو بھی کنپٹی پرگولی مار لی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ اکبر چوک ٹاوٴن شپ میں واقع نجی بنک ملازمہ نازاپنے کام میں مصروف تھی کہ اس کے شوہرعرفان زمان نے بینکمیں گھس کر جھگڑا شروع کردیا،ملزم نے اسی دوران پستول نکال کر ناز کو قتل کر دیااوربعدمیں خودکوبھی کنپٹی پرگولی مار لی ،فائرنگ کی آوازسے بینک میں افراتفری مچ گئی اور عملہ اور اکاوٴنٹ ہولڈرزسمجھے کہ ڈکیتی ہو گئی ہے، ملزم کوتشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،بنک نے عملے کو کسی سے بھی بات کرنے سے روک دیا،پولیس نے بینک کے سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیاہے اور تفتیش شروع کر دی ہے کہ ملزم پستول لے کر بینک میں کیسے گھسا؟۔