تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:49

ہنگو میں دہشت گردی کی کوشش ناکام،5من بارود برآمد،2گرفتار

جیو نیوز - ہنگو… ہنگو پولیس نے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کے جلسے میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 من بارود سے بھرا ٹرک قبضے میں لے کر 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق کارروائی ہنگو کے علاقہ دلروڈ کے مقام پر کی گئی ہے جہاں چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے 5 من بارودی مواد ، سیکڑوں بندوقیں اور ہزاروں کارتوس برآمد کرلئے۔ ٹرک سے 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر میاں سعید احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان اس ٹرک کو وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا امیرحیدرخان ہوتی کے جلسے میں لیجانا چاہتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.