16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:27
عسکری ذرائع نے آرمی چیف کے امریکا جانے کی خبروں کی تردید کردی
جیو نیوز - اسلام آباد … عسکری ذرائع نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے امریکا جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ عسکری ذرائع نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے امریکا جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے امریکا جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔