تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:17

امیر حیدر ہوتی کی پولیس کو دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد

جیو نیوز - پشاور … وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں کو دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاوس سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بنوں پولیس کی دلیری اور فرض شناسی نے عوام کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ جرأت اور دلیری کا مظاہرہ کرنے والے ان پولیس اہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈل اور پیزیڈنٹ میڈل دینے کی سفارش بھی کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.