تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:40

میاں برادران نے ہمیشہ پیچھے چھپ کر وار کیا ہے، راجا ریاض

جیو نیوز - لاہور … پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار کیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریف برادران کیخلاف اربوں روپے کرپشن کے مقدمات کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیراعلیٰ کی ناک کے عین نیچے ڈاکے پڑ رہے ہیں، خضر حیات ہراج جیسے ان پڑھ رکن کو مشیر لگا دیا گیا، اب محکمہ تعلیم کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنا خلاف آئین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.