تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:14

لاہور: انڈر میٹرک خضر حیات ہراج محکمہ تعلیم سے متعلق معاون مقرر

جیو نیوز - لاہور … حکومت پنجاب نے انڈر میٹرک سابق ایم پی اے خضر حیات ہراج کو محکمہ تعلیم سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے معاون مقرر کردیا، ان کو یہ ذمہ داریاں جنوبی پنجاب کیلئے سونپی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب نے یونی فکیشن بلاک کے ایم پی اے عامر حیات ہراج کو نوازنے کیلئے ان کے سسر خضر حیات کو مقامی سطح پر محکمہ تعلیم کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے معاون مقرر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ انڈر میٹرک ہیں اور کام تعلیم کا سونپ دیا گیا۔ اس بارے میں یونی فکیشن بلاک کے ایم پی اے عامر حیات ہراج کا کہنا ہے کہ دوسرے ممبران صوبائی اسمبلی نے مراعات لیں لیکن ہم نے اعزازی طور پر اپنے بزرگ سیاستدان کیلئے جنوبی پنجاب میں کام کرنے کی ذمہ داری قبول کی اور وہ خودبھی اس ذمہ داری کو دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خضرحیات ہراج کا سیاسی کیریئر شفاف ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.