تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:31

راجا پرویز اشرف کی سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات

جیو نیوز - جدہ … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ سے جدہ میں ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر ہیں، جس کے دوران انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے انہیں اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہٴ خیال کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.