تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:47

رمضان کا چاند جمعہ کی شام نظر آنے کا امکان ،ہفتے کو روزہ ہوسکتا ہے

جیو نیوز - کراچی …محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند جمعہ کی شام نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا روزہ 21 جولائی کو ہو سکتا ہے۔ ڈائریکٹر موسمیات عظمت حیات نے جیو نیوز کوبتایا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں جمعہ کو موسم صاف رہے گا ۔ لاڑکانہ ، نصیر آباد ، خضدار ، پسنی ، جیوانی ، گوادر اور کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں جمعہ کو موسم ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے شام محکمہ موسمیات کے کراچی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.