تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:1

کراچی ؛ لیاقت آباد میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اینٹی انکروچمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،شاہراہ پاکستان لیاقت آباد بازار میں لگے تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیا۔ اس موقع پر موجود پتھاریداروں کا کہنا تھا کہ ہمارا کافی نقصان ہوا ہے یہ کارروائی بغیر اطلاع کی گئی۔ اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں کا کہنا تھاکہ یہ کارروائی کریم آباد،صدر اور دیگر علاقوں میں بھی کی جائے گی،جب کہ آج دوران کارروائی ضبط سامان کو محمود آباد کے گودام میں رکھا جائے گا جسے مالکان جرمانہ ادا کرکے لے جاسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.