17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:39
چیچہ وطنی کے قریب ٹریفک حادثہ،خواتین سمیت20افراد زخمی
جیو نیوز - چیچہ وطنی … چیچہ وطنی کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے2خواتین سمیت 20،افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس لاہور سے ملتان جارہی تھی جب کسووال اوورہیڈ برج کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجے میں بس اور آئل ٹینکر میں سوار 20،افراد زخمی ہوگئے جن میں2خواتین بھی شامل ہیں،4شدید زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا ہے۔