17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:46
کراچی سے نیٹو سپلائی کا سفر آج بھی شروع نہ ہوسکا
جیو نیوز - کراچی… افغانستان میں تعینات نیٹوفوجیوں کے لیے کراچی سے تیل لے کر جانے والے آئل ٹینکر کی روانگی تاخیر کا شکا رہیں۔ ذرائع کے مطابق نیٹو فوجیوں کے لیے تیل لے کر جانے والے آئل ٹینکر کی روانگی میں تاخیر کا سبب آئل ٹینکروں کے راستے میں سیکورٹی چیک پوسٹ کا قائم نہ ہونا ہے۔ آئل ٹینکروں کو تاحال تیل کمپنوں سے تیل کی فراہمی بھی نہیں ہوئی ہے۔ جنرل سیکریٹری آئل ٹینکر ز اونر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ آئل ٹینکرز کراچی سے اس وقت تک نیٹوفوجیوں کے لیے تیل لے کر نہیں جائیں گے جب تک پچھلے واجبات ادانہیں ہوجاتے ، سیکورٹی خدشات دور کیے جائیں اور آئل ٹینکروں کی مرمت کے لیے رقم دی جائے، جبکہ اس سے قبل صدر آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا ناصر خان کے مطابق نیٹو آئل ٹینکروں کی کراچی سے سپلائی 17جولائی سے شروع ہو جانی تھی۔