تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:7

استور میں ویگن دریا میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

جیو نیوز - استور… گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مسافر ویگن دریائے پری شنگ میں جاگری،حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر ویگن کو حادثہ اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا ۔ ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے پری شنگ میں جاگری۔ حادثے میں 8 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال استور منتقل کردیا ہے۔جہاں اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.