تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:24

ہنگو میں ایف سی کی جوابی کارروائی میں 5شدت پسند ہلاک

جیو نیوز - ہنگو… ہنگو میں ایف سی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے علاقہ نوائے ڈنڈ میں قائم فرنٹئیر کانسٹبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دو میزائل داغے تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد میں سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.