17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:40
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا
جیو نیوز - کراچی… محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں ،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات کشمیر ،گلگت بلتستان،مالا کنڈ ،پشاور،ڈی آئی خان، ڈی جی خان،ژوب اور قلات ڈویژن میں تیز ہوائیں چلنے اورچند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے،کراچی میں موسم خوشگوار ہے لیکن اب بھی بارش کا انتظار ہے۔شہر کے کچھ علاقوں میں رات کو ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ پنجاب میں لاہور اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور خشک ہے۔ آزادکشمیر میں مظفرآباد سمیت بیشتر اضلاع میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔