تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12

لاہور،ٹیپو ٹرکاں والا کیس کا دوسرا گواہ بھی قتل

جیو نیوز - لاہور… لاہور کے علاقے نیلا گنبد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کیس کے دوسرا گواہ کو بھی قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں ملک احسان گواہ تھے۔ آج وہ گاڑی میں اپنے ساتھی کے ہمراہ نیلا گنبد سے گزر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ا ن پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے ملک احسان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقتول کے لواحقین کی بڑی تعداد میو اسپتال پہنچ گئی۔ اس موقع پر ان کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس میں میاں آصف اور ملک احسان گواہ تھے، میاں آصف کو کچھ عرصہ پہلے قتل کر دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.