تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:38

نیٹو سپلائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی باب خیبر پہنچ گئی

جیو نیوز - پشاور… نیٹو سپلائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی باب خیبر جمرود پہنچ گئی ہے۔ جلوس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور دیگر قائدین کر رہے ہیں۔ جلوس کے شرکا جمرود بازار میں تاریخی باب خیبر کے سامنے پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔ باب خیبر کے سامنے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا خطاب جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیٹیکل انتظامیہ نے جمرود بازار رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے اور لوگوں کو مکمل تلاشی کے بعد ہی جلسے کے مقام پر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب پشاور کے باغ ناران چوک پر دھرنا دیا اور ساری رات وہیں گزاری۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.