17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:52
پولیس کی غیر ضروری مصروفیت سے جرائم بڑھ گئے،آئی جی پنجاب
جیو نیوز - ساہیوال… آئی جی پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمان کاکہناہے کہ نیٹوسپلائی انہوں نے بحال نہیں کرائی،لیکن بحالی کی وجہ سے پولیس فورس کی مصروفیت بڑھ گئی ہے، اورپولیس کی غیر ضروری مصروفیت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ساہیوال میں آرپی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کیخلاف پنجاب میں گھیراتنگ کردیاگیاہے،وہ آگے اورپولیس پیچھے ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پولیس حالتِ جنگ میں ہے،لیکن اس کے باوجودعوام کو پوراتحفظ دیاجائیگا،،آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے اب جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف جارحانہ اقدام اٹھالیاہے۔