17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:52
جیو اصول، خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد
جیو نیوز - لاہورف… جیو کی طرف ضابطہ اخلاق متعارف کرانے کے عمل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ق کی رکن ثمینہ خاور حیات نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کرانا ملک اور میڈیا کی ترقی کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔ جیو کی پیروی کرتے ہوئے دیگر نجی چینلز بھی اپنا کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کرائیں گے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے اوپر احتساب کا عمل لاگو کر کے جیو نے ایک مثال قائم کی۔