17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:52
بنوں تھانے پر حملہ5افراد نے کیا،2مارے گئے، رپورٹ
جیو نیوز - بنوں… بنوں کے تھانہ پرانا سٹی پر حملہ کرنے والے پانچ دہشت گردوں میں سے تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ باقی دو مقابلہ میں ہلاک ہوئے۔اس کا انکشاف اسپیشل پرانچ کی ابتدائی رپورٹ میں کیا گیا جو صوبائی محکمہ داخلہ کو پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں میں سے دو نے خودکش جیکٹس اور برقعے پہن رکھے تھے۔ جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا یا جبکہ دوسراحملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ میں تھانے میں موجود دو گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل بھی تباہ ہوئے۔