تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:3

فیصل آباد، گوجرہ، ساہیوال، چنیوٹ اورقریبی علاقوں میں زلزلہ

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے کچھ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں،ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت3.7ریکارڈ کی گئی ۔فیصل آباد، چنیوٹ اور گوجرہ سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز لاہور سے 50 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.