تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:3

بلوچستان کے حالات کی خرابی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے،وزیر اعظم

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے بلوچستان کے حالات کی خرابی میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے ، ناراض بلوچ جوان ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، حکومت سے مذاکرات کریں ، مسئلہ حل کریں گے تاہم قومی پرچم کی توہین کرنے والوں سے بات نہیں کی جائے گی۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کا اصل مسئلہ امن و امان ہے ، اس سے فوری نہ نمٹا گیا تو دوسرے علاقوں پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورت حال اتنی سادہ نہیں جتنی ہم سمجھتے ہیں تاہم غیر ملکی میڈیا واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، بلوچ جوان آئیں اور ہم سے بات کریں۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان سے معافی مانگی ، این ایف سی ایوارڈ اور ملازمتیں دیں،آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگ مستفید ہوئے جب کہ فوج اور ایف سی نے بلوچستان میں ترقیاتی کام کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.