تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:3

ارسلان افتخار کیس :اٹارنی جنرل ، ملک ریاض اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

جیو نیوز - اسلام آباد…ارسلان افتخار کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل ، ملک ریاض اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جامع جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل بنچ نے ارسلان افتخار نظرثانی کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کیس میں عدالت کا نظر ثانی کا آپشن بہت محدود ہے۔ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ریاستی مشنری حرکت میں لائی جائے،اٹارنی جنرل نے نیب کو خط لکھا، نیب خود مختار ادارہ ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آپ قانون دکھائیں جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پوچھا کیا اٹارنی جنرل نے نیب کو کوئی خط لکھا ہے ، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اُن کے علم میں یہ بات نہیں ، ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا شاید اٹارنی جنرل نے خط لکھا ہو تاہم اُنہیں اِس کا علم نہیں ، اُن کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے ،وہ اِس پر تحریری جواب دیں گے۔سردار اسحاق ایڈووکیٹ کا موٴقف تھا کہ نیب کی مشترکا تحقیقاتی ٹیم غیر قانونی ہے ، اُسے کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔مقدمے کی مزید سماعت 24 جولائی کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.