17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:3
ایبٹ آباد :کارکھائی میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق
جیو نیوز - ایبٹ آباد …ایبٹ آباد میں کار کھائی میں جاگری ،حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ نتھیاگلی روڈپربگ نوتر کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک کار تیز رفتاری کے سبب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میجر عامر اوران کی اہلیہ کے طورپر ہوئی ہے جو اسلام آباد کے رہائشی تھے۔