تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:3

امریکا کے سبکدوش سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد…امریکا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کیمرون منٹر نے صدر آصف زرداری سے الوداعی ملاقات کی ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیمرون منٹر نے اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صدر اور حکومت پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر صدر زرداری نے نازک مواقع پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرانے کے حوالے سے امریکی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔صدر زرداری نے کیمرون منٹر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.