تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:2

آئین بنانا پارلیمنٹ کا حق ہے،عدالتوں یا ڈکٹیٹر وں کا نہیں،لطیف کھوسہ

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین بنانااوراس میں ترمیم ،صرف پارلیمنٹ کا حق ہے،عدالتوں یا ڈکٹیٹر وں کا نہیں،لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جنہیں عوام اور تاریخ مستردکردیں اور قوم کی بربادی ہو،ان کا کہنا تھا کہ قانون اور انصاف صرف پیپلزپارٹی کی گردن پر چھری پھیرنے کے لیے نہیں، فیصلے برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ریفرنس کیس کا فیصلہ کرکے عدلیہ پر لگے داغ کو دھو نا چاہیئے ،اصغر خان اور شہباز شریف نااہلی کیسز کے بھی جلد فیصلے آنے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.