تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:2

پشاور میں بارش ،موسم خوش گوار،مزید بارش کی پیشنگوئی

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا گرمی سے گھبرائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پشاور میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی تما م دن موسم خشک رہنے کے بعد ہلکی بارش پر گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.