تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:20

صدر اوباما نے رچرڈ اولسن کو پاکستان میں امریکی سفیر مقرر کردیا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کے صدر اوباما نے رچرڈ اولسن کو پاکستان اور جیمز کننگھم کو افغانستان میں سفیر مقرر کردیا ہے۔ پاکستان کیلئے امریکا کے نئے سفیر رچرڈ اولسن صدارتی ایوارڈ یافتہ اہلکار ہیں۔19سو82میں وزارت خارجہ میں شمولیت اختیارکرنیوالے اولسن سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور افغانستان سمیت کئی ممالک میں بھی سفارتکاررہ چکے ہیں۔اولسن سبکدوش امریکی سفیرکیمرون منٹرکی جگہ لیں گے جنہوں نے منگل کی شب صدرزرداری سے الوداعی ملاقات کی تھی۔امریکی صدر نے افغانستان میں جیمز کننگھم کو بھی سفیر مقرر کردیاہے جواس سے پہلے افغانستان میں نائب سفیرتھے۔وہ اسرائیل میں بھی تین برس سفارتکار رہ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.