تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:25

پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل،مسافروں نے بزنس ٹرین روک لی

جیو نیوز - گھوٹکی…کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کا انجن فیل ہونے پر سفر کرنیوالے مسافروں نے احتجاج کیا ہے ۔مسافروں نے لاہور سے کراچی جانیوالی بزنس ٹرین کو روک لیا،تقریبا تین گھنٹے سے اپ اور ڈاوٴن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔تیزگام اورکراچی ایکسپریس کو میر پور ماتھیلو اسٹیشن پر روک دیا گیاجبکہ خیبر میل کو سرحد اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریتی ریلوے اسٹیشن پر حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس کا انجن فیل ہوا ہے۔ریتی اسٹیشن پرمسافروں نے احتجاجاً تیزگام کو روک دیا ہے اس وقت ضلع بھر میں تین گھنٹے سے 8 ٹرینوں کے مسافر پریشان ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.