تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:58

ملتان حلقہ این۔ اے 151 کاضمنی انتخاب

جیو نیوز - ملتان… سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این۔ اے 151 میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ ۔قومی اسمبلی کا حلقہ این۔ اے 151 ملتان چار کا ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے توہین عدالت کیس میں نا اہلی کے بعد سیاسی اہمیت حاصل کر گیا ہے۔اس حلقہ میں 19 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 10 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 9 آزاد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سابق وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے سیدعبدالقادر گیلانی ہیں جن کا اصل مقابلہ آزاد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما سکندر حیات بوسن کے چھوٹے بھائی شوکت حیات بوسن کے ساتھ ہے۔ حلقے میں عمران خان کی جانب سے منافقت ہو رہی ہے ایک طرف کہتے ہیں ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی لیکن ساتھ ہی تحریک انصاف کے ممبر اپنے بھائی کو لڑوا رہے ہیں ان کی انتخابی مہم خود چلاتے ہیں یہ ان کی پارٹی کی ڈپلومیسی ہے جہاں تک ن لیگ کی بات ہے اس پر sureنہیں انہوں نے کسی کو ٹکٹ بھی نہیں دی۔پاکستان مسلم لیگ نواز کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے لیکن اس کی مقامی قیادت آزاد امیدوار شوکت حیات بوسن کی حمایت کر رہی ہے۔ اور ظاہر ہے تحریک انصاف کی ہمدردی تو ان کے بھائی کی وجہ سے انہیں مل ہی رہی ہے۔ شوکت حیات بوسن نے اپنی انتخابی مہم ان دونوں جماعتوں کے نعرے پر ہی چلائی ہے،شوکت حیات بوسن آزاد امیدوار یہ چینج اور تبدیلی کا جس طرح نعرہ لگ رہا ہے کرپشن کے خلاف تبدیلی کے لئے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف ہم اس کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں اس حلقہ کے شہری حصے میں امیدواروں کو اپنی انتخابی مہم میں عوامی ایشوز پر بات کرنا پڑی اور دیہاتی علاقوں میں بااثر شخصیات اور برادریوں کی حمایت ان کی ترجیح رہی بعض اوقات حالات کے تقاضے ، سیاسی منظر کو کس طرح بدل دیتے ہیں اس کا اندازہ اس ضمنی انتخاب سے لگایا جا سکتا ہے۔ روایتی طور پر ایک دوسرے کے مخالف ، سید یوسف رضا گیلانی کو عدالتی فیصلے کے بعد نااہلی اور حاجی سکندر حیات بوسن کو ان کی نئی پارٹی کے ڈسپلن نے انہیں ایک دوسرے کے سامنے براہ راست نہیں آنے دیا۔اب ان میں سے ایک اپنے بیٹے اور دوسرا اپنے بھائی کی کامیابی کے لئے زور لگا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.