تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:30

لوئر اورکزئی دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد10ہو گئی

جیو نیوز - پشاور… لوئراورکزئی میں مسافر وین میں دھماکا ہونے سے 10افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا کوہاٹ اور لوئر اورکزئی کے سرحدی علاقے سپائے روڈ پر اس وقت ہوا، جب مسافر پک اپ وین ہنگو آرہی تھی،دھماکا خیز مواد وین میں رکھا گیا تھا ، دھماکے سے وین میں سوار12 میں سے 7افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مزید تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ زخمی اور ہلاک ہونیوالے افرادکو کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت ناز ک ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.