تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:52

کوئٹہ ،ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ میں ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا اور پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شدید مہنگائی نے کوئٹہ کی سبزی اور پھل منڈی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ، اعلیٰ کوالٹی کا سیب280روپے فی کلو، انگور200روپے فی کل، آڑو 120روپے فی کلو اور کیلا150روپے فی درجن تک فروخت ہورہا ہے۔ یہی حال سبزیوں کی قیمتوں کا بھی ہے، مٹر120روپے فی کلو ، بھنڈی 100روپے فی کلو، توری اور کدو 80وپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان سے پہلے قیمتوں کا یہ حال ہے تو رمضان میں کیا بنے گا جب ان کی طلب میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں چیک کرنے والا کوئی نہیں اور منافع خوروں کو من مانی کرنے اور عوام کا معاشی استحصال کرنے کے لئے کھلی چوٹ دے دی گئی ہے تاہم دوسری جانب ضلعی انتظامیہ عوام کو تسلی دیتی نظر آتی ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک یا اس سے قبل مصنوعی مہنگائی کرکے ناجائز منافع خوری سے عارضی فائدہ توحاصل کیا جاسکتا ہے لیکن ابدی فائدہ نہیں ،لہذا اس سے اجتناب کرتے ہوئے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے اور اس کے بندوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.