تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:25

اٹلی جانے والی پرواز کے مسافر سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

جیو نیوز - اسلام آباد … اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اٹلی جانے والی پرواز کے پاکستانی مسافر کو ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بینظیربھٹو ایئرپورٹ کے حکام نے بتایاکہ غیرملکی پرواز سے میلان جانے والے پاکستانی مسافر طاہر اقبال کو شک کی بناء پر روک کر تلاشی لی گئی، اس دوران اس کے پیٹ میں ہیروئن بھرے ساٹھ کیپسول پائے گئے جو اس نے نگل رکھے تھے، اے این ایف نے اسے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.