تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0

شہباز شریف کی آمد پر نابینا افراد کا نوکری نہ ملنے پر احتجاج

جیو نیوز - لاہور… لاہورمیں ایم اے اوربی ایپاس نابینا افراد نے ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف مینارِ پاکستان گراوٴنڈکے باہراحتجاج کیا۔ صبح کے وقت کئے گئے مظاہرے کی قیادت لاہور بلائنڈ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ظفر نے کی۔نابینا افرا دنے کتبے رکھے تھے اوروہ پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے،شرکاء نے کہاکہ انہوں نے بینائی سے محرومی کے باوجوداعلیٰ تعلیم حاصل کی،تاکہ معاشرے کے فعال شہری بن سکیں،مگر اب انہیں ملازمتیں نہیں دی جا رہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں سرکاری ملازمتیں دی جائیں تاکہ وہ بھی عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.