تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:53

کراچی:تاجروں کو روزانہ بھتے کی200کالز موصول

جیو نیوز - کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی میں دہشت گردی، اسٹریٹ کرائم، بھتے، اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں حکومتی دعووٴں کے برعکس بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے سترہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں 109 افراد کو قتل کردیا گیا۔ رواں سال میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ساڑھے چھ ماہ میں 52 پولیس اہلکار بھی نشانہ بنے، کاروباری مراکز پر بموں سے حملے اور اندھا دھاند فائرنگ معمول بن چکا، خوف سے کاروبار پر نہ جانے والے یا پوش علاقوں میں منتقل ہوجانے والے تاجروں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق جولائی کے 17 دنوں کے دوران 18 تاجروں یا کاروباری افراد کو اغواء کیا گیا۔ بھتے کی وصولی کے لئے 220 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں، ایس ایم ایس یا فون کالز موصول ہوئیں۔ فیکٹری مالکان، دکانداروں اور مختلف مراکز سے کروڑ وں روپے کا بھتہ وصول کرلیا گیا۔ ایسے میں پولیس یا امن و امان سے متعلق ادارے محض خانہ پری پر لگے ہوئی ہیں۔ پولیس افسران کی تابڑ توڑ پریس کانفرنسز اور دعوے مگر جرائم ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، اور اب ماہ رمضان آمد آمد۔۔ اس مقدس ماہ میں اگرچہ شیطان بند کردیا جاتا ہے لیکن کراچی میں جرائم پیشہ افراد کو مزید کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.