تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:51

شریف برادران کیخلاف ریفرنسز کی دوبارہ سماعت کی درخواست منظور

جیو نیوز - راول پنڈی … راول پنڈی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے قائدین نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف تین زیر التواء ریفرنسز کی دوبارہ سماعت کی نیب درخواست منظور کرکے فریقین کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں چیئرمین نیب کی طرف سے شریف برادران اور انکے متعلقہ اہلخانہ کے خلاف طویل عرصہ سے زیر التواء حدیبیہ پیپرملز، اتفاق فاوٴنڈریز اور رائے ونڈ اثاثہ جات کے ریفرنسز ، کی سماعت بحال کرنے کی درخواست بھیجی،یہ ریفرنسز سابقہ پرویزمشرف دور کے ابتدائی عرصہ میں دائر ہوئے تھے جس میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا،ان ریفرنسز کے خلاف شریف برادران نے ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے، چیئرمین نیب کی اس نئی درخواست پر سماعت، احتساب عدالت نمبر چار میں ہوئی ،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے شریف برادران اور انکے متعلقہ اہلخانہ کو نوٹسز جاری کردئے، عدالت نے چئرمین نیب کو بھی نوٹسز جاری کرکے ریفرنسز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، تینوں ریفنرنسز کے اس مقدمہ کی سماعت 28 جولائی کو راول پنڈی میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.