18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا وادی نیلم کا دورہ
جیو نیوز - نیلم… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وادیء نیلم میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اٹھمقام میں جدید ترین اسپتال کا افتتاح کیا۔ کنٹرول لائن پر فائربندی کے بعد پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ ہے،راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ آزادکشمیر کے صدر حاجی یعقوب خان ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر امور کشمیر منظور وٹو اور وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ بھی تھے،کنٹرول لائن کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم نے وادیء نیلم کے ہیڈکوارٹر اٹھماقم میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔