18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40
بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں اسٹبلشمنٹ ملوث ہے،رانا ثنا
جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیرِقانون راناثنااللہ کاکہناہے، ساری دنیا جانتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کاکردارہے،عمران خان کاکوئٹہ میں جلسہ بھی اسٹبلشمنٹ نے کرایا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ کے کہنے پرہی عمران خان نے کوئٹہ میں نوازشریف کانام لیا،،راناثنااللہ کاکہناتھا کہ آصف زردری نے 10پرسنٹ کے الزام کے تحت سات آٹھ سال جیل کاٹی ،وہ کسی سیاسی جدوجہد کی بنا پر جیل میں نہیں رہے،پنجاب کے وزیرِقانون نے پیپلز پارٹی کے ایم پی ایشوکت بسرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد پر الزامات کوبے بنیاد قراردیا۔