تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:40

نگراں حکومت پر تمام جماعتوں سے بات کی جائے، نوازشریف

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سب کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا،عبوری حکومت مشاورت سے بننی چاہیے ، اسمبلی سے باہر کی پارٹیوں سے بھی بات کی جائے۔ مسلم لیگ ن کی تنظیم نو اور کارکردگی سے متعلق لاہور میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت بہت اہمیت رکھتاہے ،اور یہ وقت ہی بتائے گا کہ کون کس کو ٹف ٹائم دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے لیکن مسلم لیگ ن ہمیشہ ان کے حق میں رہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی الیکشن کرائے جا سکتے ہیں،پرویز مشرف نے اسے چند لوگوں کو نوازنے کے لئے استعمال کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ آئین سپریم ہے،آئین سے ہی تمام ادارے وجود میں آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم نہ ماننے والی حکومت کو صورت حال کا ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا جاتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.