18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:56
رحمان ملک کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات
جیو نیوز - کراچی…وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبہ باالخصوص کراچی میں بھتہ خوروں اور کرمنلز کے خلاف کارروائی اور امن امان کے قیام کے لئے موئثر اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی مشیر داخلہ کو بتایا کہ زیادہ تر وزراء اور اراکین سندھ اسمبلی نادرا کی جانب سے ووٹوں کی عدم اندراج اور ایک حلقہ سے دوسرے حلقہ میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق شکایات کررہے ہیں۔اس موقع پر رحمان ملک نے یقین دلایا کہ نادرا سے متعلق مسائل جلد حل کردئیے جائیں گے۔
#