تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:57

پختونوں کے قاتل عالمی سامراجی ایجنڈے پر عمل پیر اہیں،اے این پی

جیو نیوز - کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے چند روز پہلے خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے نام پر بد نما داغ ہیں اور غریب پختون محنت کشوں کو شہید کرنے والے عالمی سامراجی ایجنڈے پر عمل پیر اہیں۔ کراچی سے جاری بیان میں ترجمان اے این پی سندھ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداراتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ رہنماوٴں ،کارکنان و ہمدردان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے باوجود اپنے دیرینہ اور ثابت قدم اتحادی پارٹی کے رہنماوٴں و کارکنان کے تحفظ کے لیے اقدامات تو دور کی بات اظہار افسوس یا تعزیت تک گوارا نہیں کی۔ ترجمان اے این پی کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کو رہنماوٴں و کارکنان کی آزادانہ ٹارگٹ کلنگ اور پارٹی کارکنان کی بڑھتی ہوئی بے چینی سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی مشیر داخلہ پنجاب کے وزیر قانون کے ساتھ بے سروپا بیان بازی کے بجائے اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے کراچی میں شرپسندوں کو لگام دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.