18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:57
محمد طاہر قادری کا بہیمانہ قتل امن خراب کرنیکی سازش ہے،سنی تحریک
جیو نیوز - کراچی… پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا کہ دہشت گردوں کی عدم گرفتاری بے گناہ افراد کا کھلے عام قتل دہشت گردوں کو کھلی آزادی دینے کے مترادف ہے۔ دہشت گردی، قتل و غارت گری معمول بن چکا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ صرف دعووں سے کام چلا رہی ہے ۔ نیو کراچی میںPSTکے کارکن محمد طاہر قادری کا بہیمانہ قتل امن وامان کی فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہید محمد طاہر قادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔محمد شکیل قادری نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے زہر قاتل ہے۔ مگر افسوس کہ حکمرانوں نے اپنی آنکھوں پر کالا چشمہ لگالیا ہے۔ انہیں دن دھاڑے بے گناہ افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے والے دہشت گرد نظر نہیں آتے۔