تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:47

بلوچستان:فنی خرابی سے کوئٹہ سمیت 20اضلاع میں 11گھنٹے سے بجلی بند

جیو نیوز - کوئٹہ…گدوسے کوئٹہ جانے والی بجلی کی مین سپلائی لائن میں فنی خرابی11 گھنٹے بعد بھی درست نہ ہوسکی۔بلوچستان کے20 اضلاع تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گدو، کوئٹہ مین سپلائی لائن میں شام چھ بجے فنی خرابی پیدا ہوئی جو11 گھنٹے گزرنے کے باوجود درست نہیں کی جاسکی ہے۔اس دوران کچھ دیرکونجی پاورہاوٴس سے کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی جزوی طورپربحال کردی گئی لیکن اس کے ٹرپ ہوجانے سے شہرمیں پھربجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے جہاں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں کوئٹہ کے اسپتالوں اور اخبارات کے دفاتر میں بھی کام بری طرح متاثر ہوا۔ دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کو بھی دھماکا خیز موادسے اڑا دیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.