19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:3
فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ماراگیا
جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا جبکہ دوسرا فرارہوگیا۔پولیس کے مطابق پیپلزکالونی کے علاقے میں دو مسلح ڈاکووٴں نے ایک کار سوارکو لوٹنے کے لیے گاڑی روکی ، اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی ، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا، مرنے والے ڈاکوکی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کومطلوب تھا اور پنجاب حکومت نے اس پر 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقررکررکھی تھی۔