19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:54
لندن :دہشت گردی کے الزام میں خاتون سمیت5 افراد پر فرد جرم عائد
جیو نیوز - لندن… لندن پولیس نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار خاتون سمیت5 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے،پانچوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،برطانوی پولیس کے مطابق خاتون سمیت چار افراد کو 5 اور 7 جولائی کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا اور ان افراد پر تحقیقات کے بعد فرد جرم عائد کی گئی ،پولیس کے مطابق ان افراد پردہشت گردی کی تربیت کیلئے پاکستان جانے بھی کا الزام ہے،خاتون سمیت 2 افرادپردہشت گردی میں استعمال ہونیوالاموادرکھنے کاالزام ہے۔