19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:27
قومی اسمبلی این اے 151 ملتان فور پرضمنی انتخاب آج ہے
جیو نیوز - ملتان…قومی اسمبلی کی نشست این اے 151 ملتان فور پرضمنی انتخاب آج ہورہاہے۔ شہر میں عام تعطیل ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے سبب خالی ہو ئی نشست کے اس حلقہ میں 10امیدار میدان میں ہیں ، جن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عبد القادر گیلانی سمیت دیگر 9 امیدوار آزاد حیثیت میں ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سابق وفاقی وزیرسکندر حیات بوسن کے چھوٹے بھائی شوکت حیات بوسن بھی شامل ہیں جنہیں مسلم لیگ ن کی حمائت حاصل ہے۔حلقہ میں ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 871 ہے جن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔64 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلی بار ووٹرز کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت کا بھی انتطام کیا گیا ہے۔