19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:27
سانگھڑ ،جمڑاوٴ کنال کا شگاف بند نہ ہوسکا،13گاؤں زیرآب
جیو نیوز - سانگھڑ…سانگھڑسے 30 کلومیٹر دور بھاجی موری کے مقام پرجمڑاوٴ کینال میں پڑنے والا 2 سو فٹ چوڑاشگاف ناکافی مشنری کے باعث پْر نہیں کیا جاسکاہے شگاف سے 13 چھوٹے بڑے گاوٴں زیرآب آچکے ہیں۔چند روز قبل 12 جمڑاوٴ کنال میں پڑنیوالے شگاف نے سو ایکڑ سے زائد کپاس گنا مرچ کی تیار فصلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور مقامی افرا دٹیلو ں اور اونچے مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ نے متاثرہ جگہ کے دورے میں بتایا کہ متاثرین کی مدد کے لئے ضلعی انتظامیہ ایک ہزار خیمے فراہم کرے گی ، جبکہ متاثرین نے کا کہنا ہے کہ کینال میں ضرورت سے زائد پانی چھوڑ نے سے حفاظتی پشتوں میں شگاف پڑا۔